جنوب مشرقی ایشیا کے چارملکوں میں سیلاب سے اموات 1ہزارکی حدپار کرگئیں،ہلاکتیں 1150 تک جاچکی ہیں۔ہزاروں افراد لاپتہ ہیں۔
انڈونیشیا، سری لنکا اور تھائی لینڈ تباہ کن سیلاب سے شدید متاثر ہیں۔ سرکاری اعدادوشمار کے مطابق انڈونیشیا میں 604، سری لنکا میں 366 اور تھائی لینڈ میں 176 افراد ہلاک ہوئے۔
سری لنکا اور انڈونیشیا نے متاثرین کی مدد کے لیے فوجی اہلکار تعینات کیے ہیں ۔
برطانوی میڈیاکے مطابق خطے کا مون سون کا موسم اکثر بھاری بارشیں لاتا ہے جو لینڈ سلائیڈنگ اور اچانک سیلاب کا سبب بن سکتا ہے، لیکن جنوب مشرقی ایشیا میں حالیہ سیلاب کو آبنائے ملاکا میں بننے والے ایک نایاب ٹراپیکل طوفان نے بڑھا دیا ہے۔
سماٹرا، انڈونیشیا میں کم از کم 1ہزارسکولوں کو نقصان پہنچنے کے بعد بندکیے جانے کی اطلاع ہے۔انڈونیشیا میں 464 افراد اب بھی لاپتہ ہیں اور تقریباً تین لاکھ کے قریب افراد بے گھر ہو گئے ہیں۔ کئی متاثرہ علاقے سڑکوں اور مواصلاتی نظام کے تباہ ہونے کے باعث تاحال ناقابلِ رسائی ہیں، جہاں امداد فضائی راستے سے پہنچائی جا رہی ہے۔
یہ سیلاب انڈونیشیا میں 2018 کے زلزلے اور سونامی کے بعد سب سے ہلاکت خیزآفت ہے۔سیلاب سے بستیاں ڈوب گئی ہیں، زرعی اراضی بھی زیرآب ہے اور پورے خطے میں لینڈ سلائیڈنگ شروع ہو گئی ہے، نقصان کا صحیح پیمانہ ابھی سامنے آنا ہے۔ کچھ لوگ درختوں پرچڑھ گئے یا چھتوں پر کھڑے ہوکرمدد کا انتظارکرتے رہے۔
سری لنکا نےہنگامی حالت کا اعلان کیا ہے اور بین الاقوامی امداد کی اپیل کی ہے۔ سری لنکا کے ڈیزاسٹر مینجمنٹ سینٹر ائریکٹر جنرل کا کہنا ہے کہ ملک کوتاریخی انسانی بحران کا سامنا ہے کیونکہ سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے11 لاکھ سے زیادہ لوگ بے گھر ہوئے، 25 اضلاع متاثرہیں، لاپتہ افراد کی تلاش اور زندہ بچ جانے والوں کی مدد کے لیے ریسکیو مشنزبھیجے گئے ہیں۔
سری لنکا میں، مون سون کا موسم عام طور پر جون سے ستمبر تک رہتا ہے۔تاہم، اس سال یہ دو الگ الگ طوفانوں دتوا اور سینیار کی زدمیں آ گیا ۔
انڈونیشیا اور تھائی لینڈ کو، سینیار نے آبنائے ملاکاکے راستے متاثر کیا، جو بحر ہند اور بحیرہ جنوبی چین کو ملاتی ہے۔سینیارطوفان کی لپیٹ میں ملائیشیابھی آیاجہاں2 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔
تھائی لینڈ میں 26 ہزار متاثرین کو معاوضے کی ادائیگی شروع کردی گئی ہے حکام جنوبی حصوں میں تباہ شدہ پانی اور بجلی کے نظام کی بحالی پر کام کر رہے ہیں، جہاں سیلاب نے 39 لاکھ افراد کو متاثر کیا۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos