کیلیفورنیا،سالگرہ کی تقریب میں فائرنگ، 4 افراد ہلاک اور 11 زخمی

 

کیلیفورنیا کے شہر اسٹاکٹن میں ایک سالگرہ کی تقریب کے دوران فائرنگ کے واقعے میں 4 افراد ہلاک اور 11 زخمی ہوگئے۔

واقعہ ہفتے کی شام تقریباً چھ بجے پیش آیا، جب تقریب میں موجود تقریباً سو افراد میں اچانک فائرنگ شروع ہوگئی۔ پولیس کے مطابق ہلاک شدگان میں تین بچے بھی شامل ہیں جبکہ حملہ آور موقع سے فرار ہوگیا۔

پولیس نے اس واقعے کو ایک ٹارگٹڈ حملہ قرار دیا ہے اور ملزمان کی تلاش جاری ہے۔ ابھی تک کسی کو گرفتار نہیں کیا گیا۔ شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ اگر کسی کے پاس نگرانی کی ویڈیو یا دیگر معلومات ہیں تو وہ شیرف آفس سے رابطہ کریں۔

پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرنا شروع کر دیے ہیں اور واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔