ایشیائی ممالک میں سمندری طوفان نے تباہی مچا دی،1100 سے زائد ہلاک

 

ایشیائی ممالک میں سمندری طوفانوں، شدید بارشوں، سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ نے بڑے پیمانے پر تباہی مچادی ہے، جس کے نتیجے میں ہلاکتوں اور متاثرین کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔

عالمی تنظیم ’سیو دی چلڈرن‘ کی تازہ رپورٹ کے مطابق گزشتہ ایک ہفتے میں 1100 سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ ہزاروں افراد بے گھر ہو گئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق انڈونیشیا میں 604 افراد ہلاک ہوئے، سری لنکا میں 366 افراد جان کی بازی ہار گئے، تھائی لینڈ میں 176 افراد ہلاک ہوئے جبکہ ملائیشیا میں 3 افراد لقمہ اجل بنے۔ بھارتی ریاست تامل ناڈو میں طوفان دتوا کے اثرات کے باعث شدید بارشیں جاری ہیں، جس سے نشیبی علاقے زیر آب آ گئے اور نظامِ زندگی بری طرح متاثر ہوا۔

تھائی لینڈ میں تعلیمی شعبہ بھی متاثر ہوا ہے اور تقریباً 76 ہزار بچے اسکول نہ جا سکنے کے باعث تعلیمی سرگرمیوں سے محروم ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ آئندہ چند روز میں صورتحال مزید خراب ہو سکتی ہے، جس کے پیش نظر امدادی اداروں نے ہائی الرٹ جاری کر دیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔