سری لنکا کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں فوری ریلیف کے لیے بحری راستے کے ذریعے 200 ٹن امداد روانہ کی گئی ہے۔ نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے مطابق اس امداد میں خیمے،کمبل، رضائیاں،لائف جیکٹ،کشتیاں، پانی نکالنےکے پمپس، لالٹین، چٹائیاں، مچھر دانیاں، بچوں کےلیےخشک دودھ، راشن اور ادویات شامل ہیں۔
سامان بھیجنے کی تقریب این ڈی ایم اےکے اسلام آباد میں قائم گودام پرہوئی، وزیر مملکت اظہربلال کیانی، سری لنکا کے ہائی کمشنر،وزارت خارجہ، این ڈی ایم اے اور الخدمت فاؤنڈیشن کے حکام بھی تقریب میں موجود تھے۔اس موقع پر اظہربلال کیانی کا کہنا تھا کہ سری لنکا کے متاثرین کی امداد کے لیے ہرممکن کوشش جاری رہےگی، این ڈی ایم اے آفات کے نتیجے میں تباہی اور منفی اثرات سے نمٹنےکے لیے ہمہ وقت کوشاں ہے۔سری لنکن سفیر نے کہاکہ فوری امداد کی فراہمی پرپاکستانی عوام اور حکومت کے شکرگزار ہیں۔
وزیراعظم شہباز شریف اور سری لنکن صدر انورا کمارا ڈسانائیکے کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ بھی ہوا ہے جس میں وزیراعظم نے سری لنکا کے صدر سے جانی نقصان، سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے ہونے والی تباہی پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔وزیراعظم آفس کے مطابق شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان مشکل کی اس گھڑی میں سری لنکا کے ساتھ مکمل یکجہتی کے ساتھ کھڑا ہے اور انسانی بنیادوں پر امداد کی فوری روانگی اسی عزم کا ثبوت ہے۔
سری لنکن صدر نے پاکستان کی جانب سے بروقت اور فراخدلانہ مدد پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ان اولین ممالک میں شامل ہے جنہوں نے طوفان کے بعد ریلیف آپریشن میں حصہ لیا۔
امدادی سامان میں خیمے،کمبل، رضائیاں،لائف جیکٹ،کشتیاں، پانی نکالنےکے پمپس، لالٹین، چٹائیاں، مچھر دانیاں، بچوں کےلیےخشک دودھ، راشن اور ادویات شامل ہیں۔
وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت ایک اجلاس میں متاثرہ سری لنکن علاقوں میں پاکستان کی جانب سے جاری امدادی کارروائیوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔اس موقع پروزیراعظم نے کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں پاکستان، سری لنکا کی حکومت اور عوام کے ساتھ کھڑا ہے۔ انہوں نے قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے افسوس کا اظہار کیا۔
وزیراعظم نے متعلقہ اداروں کو امدادی کارروائیوں میں بھرپور معاونت کی ہدایت کی۔
اجلاس میں بتایا گیا کہ سرچ اینڈ ریسکیو مرحلے کے بعد پاکستان متاثرہ علاقوں کی بحالی اور تعمیر نو میں بھی بھرپور کردار ادا کرے گا۔ اربن سرچ اینڈ ریسکیو ٹیم اور مزید امدادی سامان کل سری لنکا روانہ کیا جائے گا۔پاک بحریہکا جہاز سیف سیلاب متاثرین کے لیے امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہے اور جہاز پر موجود ہیلی کاپٹر نے پانچ دن سے پھنسے خاندان کو بچایا۔بریفنگ میں بتایا گیا کہ پاکستان سری لنکا میں ریلیف اور ریسکیو مدد جاری رکھے گا۔
اجلاس میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار ، وفاقی وزراءاحد خان چیمہ ،عطاء اللہ تارڑ، وزیر مملکت خزانہ بلال اظہر کیانی، وزیراعظم کے مشیر طارق فاطمی، چیئرمین این ڈی ایم اے اور متعلقہ اعلیٰ سرکاری افسران بھی موجود تھے۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos