دمبولا: ٹی20 سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے سری لنکاکو 6وکٹوں سے ہرا دیا۔
دمبولا میں کھیلے گئے میچ میں سری لنکا نے پاکستان کو 129 رنز کا ہدف دیا، جسے گرین شرٹس نے 16 اعشاریہ 4 اوورز میں 4 وکٹ کے نقصان پر حاصل کرلیا۔
گرین شرٹس کے صاحبزادہ فرحان نے نصف سنچری اسکور کی اور 36 گیندوں پر 51 رنز کی اننگز کھیلی، جبکہ صائم ایوب 25، سلمان علی آغا 16 اور فخر زمان نے 5 رنز بنائے، شاداب خان18رنز بنا کر ناٹ آئوٹ رہے انہیں مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔
اس سے قبل سری لنکن ٹیم 19 اعشاریہ 2 اوورز میں 128 رنز پر ڈھیر ہوگئی تھیں، جنیتھ لیاناگے 40 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے تھے۔
پاکستان کے سلمان مرزا اور ابرار احمد نے 3، 3 جبکہ محمد وسیم اور شاداب خان نے 2، 2 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی تھی۔
پاکستانی ٹیم میں صائم ایوب، صاحبزادہ فرحان، سلمان علی آغا، فخر زمان، عثمان خان، محمد نواز، فہیم اشرف، محمد وسیم جونیئر، سلمان مرزا اور ابرار احمد شامل ہیں۔
سری لنکن فائنل الیون میں پتھم نسانکا، کامل مشرا، کوشل مینڈس، ڈی سلوا، چارتھ اسالنکا، ڈاسن شناکا، لینگا، ہسارنگا، چیمرا، تیکشنا اور تشارا شامل ہیں۔پاکستان اور سری لنکا کے درمیان 3 ٹی20 میچز کا دوسرا مقابلہ 9 اور تیسرا 11 جنوری کو ہوگا۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos