ڈھاکہ: بنگلا دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کو تفصیلی خط لکھ کر بھارت میں اپنی ٹیم کی سیکیورٹی اور ویزوں کے معاملات کے حوالے سے تحفظات سے آگاہ کر دیا ہے۔
ذرائع کے مطابق بی سی بی نے آئی سی سی کی جانب سے اٹھائے گئے تمام سوالات کے جوابات شواہد کے ساتھ فراہم کیے ہیں۔ خط میں نہ صرف کرکٹ ٹیم بلکہ میڈیا پرسنز، فینز اور دیگر اسٹیک ہولڈرز کی سیکیورٹی کے امور بھی شامل کیے گئے ہیں۔
بی سی بی نے خط کے ساتھ حکومتی موقف اور بیانات کو بھی پیش کیا اور بھارت میں ٹیم کی سیکیورٹی کے حوالے سے خدشات اور حکومتی پالیسی کو دہرایا ہے۔
خیال رہے کہ چند روز قبل بھارتی کرکٹ بورڈ کے حکم اور انتہا پسند دھمکیوں کے باعث آئی پی ایل میں بنگلا دیشی فاسٹ بولر مستفیض الرحمن کو کولکتہ نائٹ رائیڈرز نے ٹیم سے نکال دیا تھا۔ اس واقعے کے بعد بی سی بی نے واضح کیا تھا کہ بھارت محفوظ نہیں ہے اور ان کی ٹیم کسی صورت بھارت نہیں جائے گی۔
بنگلا دیش کی حکومت نے بھی موقف اختیار کیا ہے کہ سیکیورٹی خدشات کے باعث ورلڈ کپ کے لیے ٹیم بھارت نہیں جائے گی۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos