کیتھولکس کے رہنما پوپ لیو چہار دہم نے اتوار کے روز اپنی ہفتہ وار دعا میں ایران میں مظاہروں اور شام میں ہونے والے تنازعات میں ہلاک ہونے والوں کے لیے دعا کی اور مذاکرات کرنے اور امن کے قیام کی اپیل کی۔
کیتھولکس کے مذہبی پیشوا نے ویٹی کن میں کہا کہ میری توجہ اس بات پر مرکوز ہے کہ ان دنوں مشرق وسطیٰ میں کیا ہو رہا ہے، خاص طور پر ایران اور شام میں، جہاں جاری کشیدگی بہت سے لوگوں کی جان لے رہی ہے۔
انھوں نے کہا کہ وہ امید کے ساتھ دعا کرتے ہیں کہ سب کے فائدے کے لیے تحمل اور تدبر کے ساتھ معاشرے میں مکالمہ اور امن بڑھے۔ پوپ نے یوکرین کے عوام کے لیے بھی دعا کرتے ہوئے کہا کہ ’یہ حملے عام شہریوں کو اور بھی زیادہ متاثر کر رہے ہیں کیونکہ موسم سرد ہو رہا ہے۔
انھوں نے مزید کہا کہ میں ان لوگوں کے لیے دعا کرتا ہوں جو مصیبت میں مبتلا ہیں اور ایک بار پھر تشدد کے خاتمے اور امن کے حصول کے لیے کوششوں میں اضافے کی حمایت کرتے ہیں۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos