ریاض: سعودی عرب نے بدھ کو امریکہ کے اس فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے جس کے تحت مصر، اردن اور لبنان میں موجود اخوان المسلمین کو عالمی دہشت گرد تنظیم قرار دیا گیا ہے۔
سعودی وزارتِ خارجہ نے ایکس پر جاری بیان میں کہا کہ مملکت انتہا پسندی اور دہشت گردی کی سخت مذمت کرتی ہے اور عرب ممالک کی سلامتی، استحکام اور خوشحالی کے لیے ہر اقدام کی حمایت کرتی ہے تاکہ خطے اور دنیا میں امن قائم رہے۔‘
قبل ازیں امریکہ نے مصر، لبنان اور اردن میں سرگرم اخوان المسلمین کو دہشت گرد تنظیم قرار دیا تھا۔
’’جیو نیوز ‘‘ کے مطابق امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کا کہنا ہے کہ اخوان المسلمین کو دہشت گرد تنظیم قرار دینے کا مقصد اخوان کی تشدد، عدم استحکام کی کوششوں کو ناکام بنانا ہے۔ امریکہ اخوان المسلمین کے مالی وسائل روکنے کے تمام ذرائع استعمال کرے گا۔
امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ امریکی اقدام کے بعد اخوان المسلمین کو دی جانے والی مالی معاونت غیر قانونی ہوگی۔ اخوان المسلمین کے ارکان پر امریکہ میں داخلے پر بھی پابندی ہوگی۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos