فائل فوٹو
فائل فوٹو

یورپی یونین نے ایران کے وزیر داخلہ اور اٹارنی جنرل پر پابندیاں عائد کر دیں

برسلز: ایران میں مظاہرین کے خلاف خونریز کریک ڈاؤن کے ردعمل میں یورپی یونین نے ملک کے کئی اعلیٰ عہدے داروں کے خلاف نئی پابندیاں عائد کر دی ہیں۔

یورپ کی کونسل نے اعلان کیا کہ ان پابندیوں کا ہدف وزیر داخلہ اسکندر مومننی، اٹارنی جنرل محمد موحیدی آزاد اور تہران کی انقلابی عدالت کی برانچ 26 کے جج ایمان افشاری ہیں۔

کونسل آف یورپ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ تینوں ’پرامن احتجاج کے پرتشدد جبر اور سیاسی کارکنوں اور انسانی حقوق کے محافظوں کی من مانی حراست میں ملوث تھے۔‘

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔