سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ

افغان سرزمین کا سرحدپاردہشت گرد ی کے لیے استعمال روکا جائے،اقوام متحدہ سربراہ

 

اقوام متحدہ کے سربراہ انتونیو گوتیرش نے کہا ہے کہ افغانستان سے تحریک طالبان پاکستان سمیت کسی بھی دہشت گرد تنظیم کو فعال ہونے اور دوسرے ملکوں میں جا کر کارروائیاں کرنے کی اجازت نہیں ہونی چاہیے۔اقوام متحدہ کے صدر دفتر نیو یارک میں اپنی سالانہ پریس کانفرنس کے دوران ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ عالمی برادری توقع کرتی ہے کہ طالبان اس بات کو یقینی بنائیں کہ افغانستان کی سرزمین دہشت گرد تنظیموں کے ٹھکانے کے طور پر استعمال نہ ہو۔انہوں نے کہ اس حوالے سے تحریک طالبان پاکستان کی کارروائیوں اور انہیں افغانستان سے ملنے والی ممکنہ مدد پر انہیں خاص تشویش ہے۔

 

قیام امن و سیاسی امور کے لیے اقوام متحدہ کی انڈر سیکرٹری جنرل روزمیری ڈی کارلو کے حالیہ دورہ افغانستان پر بات کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ طالبان یو این کی خواتین کارکنوں کو فیلڈ میں کام کرنے کی اجازت دینے پر رضامند ہو گئے ہیں لیکن انہیں دفاتر میں کام کرنے کی اجازت پر راضی نہیں، جو کہ ایک مایوس کن صورتحال ہے۔

 

یو این چیف کا کہنا تھا کہ عالمی برادری کو طالبان سے چار بنیادی توقعات تھیں۔ ان میں نمائندہ حکومت کا قیام ،انسانی خاص طور پر لڑکیوں و خواتین کے حقوق کا احترام،افغان سرزمین کو دہشت گردی کے لیے استعمال نہ ہونے دینا،اورمنشیات کی پیداوارورسد کا خاتمہ شامل ہے۔ان کا کہنا تھا ان چار میں سے طالبان صرف چوتھی توقع پر پورے اترتے نظر آ رہے ہیں کیونکہ اطلاعات یہی ہیں کہ ان کے دور میں منشیات کی پیداوار اور سمگلنگ میں خاطر خواہ کمی آئی ہے۔ لیکن باقی معاملات پر انہیں سخت مایوسی کا سامنا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔