پینٹاگون کا کہنا ہے کہ امریکی محکمہ خارجہ نے تین الگ الگ معاہدوں میں اسرائیل کوساڑھے 6 ارب ڈالر سے زیادہ مالیت کا فوجی سازوسامان اورہتھیار فروخت کرنے کی منظوری دی ہے۔
ٹائمزآف اسرائیل نے پینٹاگون کے حوالے سے بتایاہے کہ2 ارب ڈالر لاگت کے لائٹ ٹیکٹیکل وہیکل اور متعلقہ آلات کے علاوہ AH-64E اپاچی ہیلی کاپٹربھی فروخت کیے جائیں گے، جن کی مالیت کا تخمینہ 3 اعشاریہ 8ارب ڈالر بتایاگیا ہے۔
تیسرا فوجی کنٹریکٹ 740 ملین ڈالرکاہے جس کے تحت نمر آرمرڈ پرسنل کیریئر پاور پیک، کم ترسیل اور مربوط لاجسٹک سپورٹ فراہم کرنا تھا۔
پہلی فروخت کاکنٹریکٹر اے ایم جنرل ہے، بوئنگ اور لاک ہیڈ مارٹن اپاچی ہیلی کاپٹراسرائیل کو فروخت کریں گے۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos