واشنگٹن: امریکا نے سعودی عرب کو تقریباً 9 ارب ڈالر مالیت کے جدید پیٹریاٹ میزائل دفاعی نظام کی فروخت کی منظوری دے دی ہے۔ اس معاہدے کے تحت سعودی عرب کو کیپیبلٹی تھری (Capability-3) میزائلز اور ان سے متعلق دفاعی سازوسامان فراہم کیا جائے گا۔
امریکی دفاعی حکام کے مطابق اس فیصلے کا مقصد خطے میں دفاعی صلاحیتوں کو مضبوط بنانا ہے۔ پیٹریاٹ میزائل سسٹم کو فضائی اور میزائل حملوں سے دفاع کے لیے اہم سمجھا جاتا ہے۔
اس سے قبل امریکا نے اسرائیل کو بھی فوجی سازوسامان کی فروخت کی منظوری دی تھی، جس کی مجموعی مالیت 6.5 ارب ڈالر بتائی گئی۔ اس پیکج میں اپاچی ہیلی کاپٹرز اور لائٹ فوجی گاڑیاں شامل تھیں۔
امریکی حکام کا کہنا ہے کہ یہ معاہدے علاقائی سکیورٹی تعاون کے تحت کیے جا رہے ہیں۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos