پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان آج ہفتے کو دوسرا ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچ کھیلا جائے گا۔ قذافی اسٹیڈیم لاہور میں شائقین کی بڑی تعداد موجود ہونے کی توقع ہے، جو پہلے میچ میں پاکستانی فتح کا جوش دوبارہ دیکھنے کے لیے بے تاب ہیں۔
پہلے ٹی ٹونٹی میں پاکستان نے آسٹریلیا کو 22 رنز سے شکست دی تھی اور اب ٹیم اس سیریز کو اپنے گھر میں جیتنے کے سنہری موقع کی تلاش میں ہے۔ کپتان سلمان علی آغا قیادت میں پاکستان کی ٹیم ون ڈاؤن پوزیشن پر تیز کھیل پیش کرنے اور مہمان ٹیم کو اسپن جال میں پھنسانے کے لیے تیار ہے۔
صائم ایوب امیدوں کا محور رہیں گے جبکہ ابرار احمد، شاداب خان اور محمد نواز اسپن بولنگ کا جادو دکھانے کے لیے میدان میں ہوں گے۔ پلئینگ الیون میں کچھ تبدیلیوں پر غور جاری ہے، اور سکیورٹی کے سخت انتظامات بھی کیے گئے ہیں۔
آسٹریلیا کی ٹیم سیریز برابر کرنے کے عزم کے ساتھ میدان میں اترے گی۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos