عراق میں بھارتی شہریوں کے اسرائیل کیلئے جاسوسی کے انکشافات

عالمی سطح کے سیاسی و سکیورٹی تجزیہ کار مہند سلومی نے انکشاف کیا ہے کہ عراق میں بھارتی شہری اسرائیل کیلئے جاسوسی میں ملوث ہیں۔

رپورٹس کے مطابق مہند سلومی، جو دوحہ یونیورسٹی میں سکیورٹی اسٹڈیز پروگرام کے اسسٹنٹ پروفیسر اور جرنل آف اسٹریٹیجک اسٹڈیز کے ایڈیٹوریل بورڈ کے ممبر بھی ہیں، نے قطر میں ایک پروگرام میں بتایا کہ عراق میں تقریباً 15 لاکھ بھارتی شہری مختلف شعبوں میں اسرائیل کے لیے معلومات اکٹھا کر رہے ہیں۔

مہند سلومی کے مطابق یہ جاسوسی نہ صرف عام شعبوں بلکہ صحت اور عراقی فوج جیسے اہم اداروں میں بھی کی جا رہی ہے۔ یہاں تک کہ صفائی کرنے والے عملے میں بھی بعض افراد اسرائیل کے لیے سرگرم ہیں۔

تجزیہ کار نے مزید کہا کہ یہ ممکن ہوا کیونکہ اسرائیل جانتا ہے کہ عراق بھارت کو دوست ملک سمجھتا ہے، اور بھارت اس جاسوسی کو بعض دفاعی اور اسلحہ کے مقاصد کے لیے استعمال کر رہا ہے۔

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ اسرائیل نے پاکستان پر برتری حاصل کرنے کی کئی کوششیں کیں، لیکن وہ کامیاب نہیں ہو سکی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔