فائل فوٹو
فائل فوٹو

امریکی فوج نے ایک ایرانی ڈرون کو مار گرایا

تہران: امریکی فوج نے منگل کے روز بحیرۂ عرب میں امریکی طیارہ بردار بحری جہاز ابراہم لنکن کی جانب بڑھنے والے ایک ایرانی ڈرون کو مار گرایا۔

امریکی حکام نے خبر رساں ادارے رائٹرز کو بتایا کہ یہ ایرانی شاہد-139 ڈرون طیارہ بردار جہاز کے قریب آ رہا تھا، جسے امریکی فضائیہ کے ایف-35 جنگی طیارے نے نشانہ بنا کر تباہ کر دیا۔

واضح رہے کہ ایران کے ساتھ بڑھتی ہوئی کشیدگی کے تناظر میں امریکی نیوی بحیرہ عرب میں موجود ہے۔ یہ واقعہ ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب ترکیے میں امریکہ اور ایران کے مذاکرات کی بازگشت سنائی دے رہی ہے۔ ان مذاکرات میں پاکستان کو بھی شامل کیا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔