فائل فوٹو
فائل فوٹو

امریکی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، کئی افراد ہلاک

واشنگٹن: امریکی ریاست ایریزونا میں  قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مدد کے لیے جانے والا ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار ہو گیا، جس کے نتیجے میں پائلٹ اور ایک ٹروپرہلاک ہو گئے۔ حکام کے مطابق یہ ہیلی کاپٹر ایک  شوٹنگ کے واقعے پر پولیس کی معاونت کے لیے روانہ ہوا تھا۔

ایریزونا ڈیپارٹمنٹ آف پبلک سیفٹی کے ترجمان سارجنٹ کیمرون لی نے بتایا کہ  رینجر ہیلی کاپٹر کا عملہ فلیگ اسٹاف پولیس ڈیپارٹمنٹ اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مدد کے لیے پہنچ رہا تھا، تاہم دورانِ کارروائی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہو گیا، جس میں پائلٹ اور ٹروپر، جو بطور پیرا میڈک خدمات انجام دے رہا تھا، موقع پر ہی ہلاک ہو گئے۔

وفاقی ہوا بازی کے ادارے (ایف اے اے) کے مطابق بیل 407 ماڈل کا یہ ہیلی کاپٹر رات تقریباً 10 بج کر 15 منٹ پر فلیگ اسٹاف کے قریب گر کر تباہ ہوا، جس کے بعد آگ بھی بھڑک اٹھی۔ رجسٹریشن ریکارڈ کے مطابق یہ ہیلی کاپٹر سن 2004 میں تیار کیا گیا تھا۔

مقامی ٹی وی چینل کے مطابق حادثے کی جگہ فائرنگ کے مقام سے شمال مشرق میں واقع تھی۔ ایف اے اے نے کہا ہے کہ وہ اس حادثے کی تحقیقات میں نیشنل ٹرانسپورٹیشن سیفٹی بورڈ کے ساتھ تعاون کرے گا، جبکہ این ٹی ایس بی سے مزید معلومات کے لیے رابطہ کیا گیا ہے۔

دوسری جانب فائرنگ کے واقعے میں ملوث ملزم کو  گولیوں کے زخم آئے اور اسے حراست میں لے لیا گیا ہے، جبکہ اس واقعے میں کسی اور شخص کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔