مراکش میں مسلسل شدید بارشوں کے باعث شدید سیلاب آیا، جس کے نتیجے میں ایک گاڑی بہنے سے دو سالہ بچہ سمیت چار افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ ایک شخص لاپتہ ہے۔ حکام کے مطابق شدید بارشوں اور سیلاب کی وجہ سے ڈیڑھ لاکھ سے زائد افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا۔ موسمی پیش گوئی کے مطابق بارشیں اگلے دو روز تک جاری رہ سکتی ہیں۔
یاد رہے کہ اسپین میں بھی سمندری طوفان نے تباہی مچائی، جس کے باعث گیارہ ہزار افراد بے گھر ہو گئے۔ سمندری طوفان "لیونارڈو” نے اسپین کے کئی صوبوں میں شدید نقصان پہنچایا، متعدد واقعات میں ایک شخص ہلاک جبکہ کئی زخمی ہوئے۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos