عثمان طارق ہمارا ٹرمپ کارڈ،بھارت کی پوری ٹیم کے لیے پلان تیار ہے،سلمان علی آغا

کولمبو: قومی ٹی 20 ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا نے بھارت کے خلاف اہم میچ سے قبل اسپنر عثمان طارق کو ٹیم کا ٹرمپ کارڈ قرار دے دیا۔

پریس کانفرنس میں سلمان علی آغا نے کہا کہ ٹیم کے تمام کھلاڑی ان کے لیے برابر اہمیت رکھتے ہیں اور عثمان طارق نے خود کو منوایا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ عثمان طارق کے بولنگ ایکشن پر باتیں ہوتی رہی ہیں، تاہم وہ کلیئر ہو چکے ہیں اور ان پر ان معاملات کا کوئی اثر نہیں پڑتا۔

کپتان نے کہا کہ ٹیم کنڈیشنز سے ہم آہنگ ہے اور پچ کے مطابق حکمت عملی تیار کی گئی ہے۔ بارش یا اوورز میں کمی کی صورت میں بھی پلان موجود ہے۔ انہوں نے بتایا کہ بھارت کی پوری پلیئنگ الیون کے لیے باقاعدہ حکمت عملی ترتیب دی گئی ہے۔

سلمان علی آغا نے کہا کہ ورلڈ کپ میں بھارت کے خلاف ریکارڈ بہتر نہیں رہا، تاہم ٹیم ماضی سے سیکھتے ہوئے بہتر کارکردگی دکھانے کے لیے پُرعزم ہے۔ بابر اعظم کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ وہ فارم میں ہیں اور ٹیم کو ان سے اچھی کارکردگی کی توقع ہے۔

کپتان کا مزید کہنا تھا کہ قومی ٹیم کو میدان میں ذمہ داری کے ساتھ بہترین کرکٹ کھیلنا ہوگی تاکہ اچھا نتیجہ حاصل کیا جا سکے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔