ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ :بھارت نے پاکستان کو جیت کیلیے 176رنز کا ہدف دیدیا

February 15, 2026 · |, اسپورٹس, اہم خبریں
فوٹو سوشل مٰیڈیا

کولمبو : ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے 27 ویں میچ میں بھارت نے  پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 7 وکٹوں کے نقصان پر175بنائے اور پاکستان کو جیت کیلیے 176رنز کا ہدف دیدیا ۔

کولمبو میں شیڈول گروپ اے کے ہائی وولٹیج میچ میں پاکستان کے کپتان سلمان آغا نے ٹاس جیت کر بھارت کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دے دی۔

بھارت کی جانب سے ایشان کشن 77 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ کپتان سوریا کمار یادو 32، تلک ورما 25، ہاردک پانڈیا 0 اور ابھیشیک شرما 0 کے انفرادی اسکور پر آؤٹ ہوئے۔ شیوم ڈوبے27 اور اکسر پٹیل صفر پر وکٹ گنوا بھیٹھے ۔

پاکستان کی جانب سے صائم ایوب نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ کپتان سلمان آغا ، عثمان طارق اور شاہین آفریدی نے 1، 1 وکٹ حاصل کی۔

پاکستان کی جانب سے ٹیم کوئی تبدیلی نہیں کی گئی جبکہ بھارتی ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں۔

 بھارت کے کپتان سوریا کمار یادیو نے کہا کوشش کریں گے بڑا ٹوٹل بورڈ پر لگائیں ، ٹیم میں ایک تبدیلی ہے ، ابھیشک شرما کو شامل کیا گیا ہے ۔

واضح رہے آج کھیلے گئے دیگر میچز میں گروپ سی میں ویسٹ انڈیز نے نیپال کو 9 وکٹوں سے اور گروپ اے میں امریکا نے نمیبیا کو 31 رنز سے شکست دی ہے۔