ناروے کا مشرق وسطیٰ سے 60 فوجی اہلکارمحفوظ جگہ کرنے کا فیصلہ
کچھ فورسز کو ناروے واپس کر دیا جائے گا،اور کچھ کودوسرے ممالک میں منتقل کیا جائے گا۔
فائل فوٹو
ناروے کی مسلح افواج کے ترجمان نے اعلان کیا کہ ملک کی حکومت نے سلامتی کی صورتحال اور مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کے باعث اپنے تقریباً 60 فوجی اہلکاروں کو دوسری جگہ منتقل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
کہا گیا ہے کہ ان میں سے کچھ فورسز کو ناروے واپس کر دیا جائے گا، اور کچھ کو اسی خطے کے دوسرے ممالک میں منتقل کر کے محفوظ مقامات پر تعینات کیا جائے گا۔