ایران کے حالات معمول پر ہیں، سی این این کی رپورٹ وائرل ہوگئی
وائرل ہونے والی فوٹیج اور رپورٹس میں تہران، اصفہان اور شیراز جیسے بڑے شہروں کے بازاروں میں چہل پہل دکھائی گئی ہے۔
فائل فوٹو
تہران/واشنگٹن: سوشل میڈیا پر بین الاقوامی خبر رساں ادارے ‘سی این این’ (CNN) کی ایک رپورٹ تیزی سے وائرل ہو رہی ہے، جس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ حالیہ شدید کشیدگی اور فوجی کارروائیوں کے باوجود ایران کے بڑے شہروں میں صورتحال تیزی سے معمول پر آ رہی ہے۔
وائرل ہونے والی فوٹیج اور رپورٹس میں تہران، اصفہان اور شیراز جیسے بڑے شہروں کے بازاروں میں چہل پہل دکھائی گئی ہے۔
دعویٰ کیا گیا ہے کہ ملک کے اندرونی حصوں میں ٹریفک اور پبلک ٹرانسپورٹ کا نظام فعال ہو چکا ہے اور لوگ اپنے روزمرہ کے کاموں پر واپس لوٹ رہے ہیں
رپورٹ میں دکھایا گیا ہے کہ ایرانی شہری خوف کے بجائے معمول کی زندگی کو ترجیح دے رہے ہیں، اگرچہ سکیورٹی فورسز کی بھاری نفری اب بھی حساس مقامات پر تعینات ہے۔
یہ رپورٹ ایک ایسے وقت میں وائرل ہوئی ہے جب خطے میں صورتحال انتہائی نازک ہے۔