بھارتی میڈیا پھر جھوٹ پر اتر آیا ، برج خلیفہ پر حملے کی جعلی خبر چلا دی
کیا کچھ کہہ ڈالا، بحرین کی ویڈیو کو دبئی کی ویڈیو بنا کر نشر کردیا۔
فائل فوٹو
ایران ،اسرائیل اور امریکہ کی جنگ: بھارتی میڈیا پھر جھوٹ پر اتر آیا ، برج خلیفہ پر حملے کی جعلی خبر چلا دی، کیا کچھ کہہ ڈالا۔۔؟۔
تفصیلات کے مطابق مشرق وسطیٰ کی صورت حال پر بھارتی میڈیا پھر جھوٹ پر اتر آیا ، جعلی اور پرانی ویڈیوز چلانا شروع کردیں ۔بھارتی میڈیا نے ایران اسرائیل اور امریکہ کی جاری جنگ میں برج خلیفہ پر حملے کی جعلی خبر چلا دی ، بحرین کی ویڈیو کو دبئی کی ویڈیو بنا کر نشر کردیا۔
Ministry of Information and Broadcasting suspends TV ratings for 4 weeks for unwarranted sensationalism and speculative content.
Leading the race is Anjana:
Shared video from Bahrain claiming that it's from Dubai
Claimed Iran took 66 Americans as hostages from US embassy pic.twitter.com/b2rMELtjo4
— D (@Deb_livnletliv) March 6, 2026
بھارتی میڈیا نے دبئی کے فلیٹ میں موجود خاتون پر حملے کا جھوٹ بھی پھیلایا۔
خلیجی میڈیا نے بھارتی پروپیگنڈے کا پول کھولتے ہوئے کہاکہ ’’بعض بدنامِ زمانہ بھارتی ٹی وی چینلز اسرائیل کا بیانیہ آگے بڑھا رہے ہیں ، اسلاموفوبیا بھارت سے نکل کر خلیجی ممالک تک پہنچ رہا ہے ‘‘۔
عرب میڈیا ہاؤسز نے اپنی حکومتوں سے مطالبہ کیا ہے کہ ’’ری پبلک ٹی وی، زی نیوز، انڈیا ٹی وی، آج تک، اے بی پی اور ٹائمز ناؤ جیسے بھارتی چینلز کے خلاف کارروائی کی جائے ۔‘‘