جنوبی لبنان میں لڑائی کے دوران 2 اسرائیلی فوجی ہلاک

آئی ڈی ایف نے ہلاک ہونے والے ایک اہلکار کا نام ماسٹر سارجنٹ مہر خطر بتایا ہے۔

               
March 8, 2026 · |, اہم خبریں, بام دنیا
فائل فوٹو

فائل فوٹو

تل ابیب: اسرائیلی ڈیفینس فورسز (آئی ڈی ایف) کا کہنا ہے کہ جنوبی لبنان میں اس کے 2 فوجی اہلکار ہلاک ہوئے ہیں۔

ٹیلی گرام پر جاری کیے گئے ایک پیغام میں آئی ڈی ایف نے ہلاک ہونے والے ایک اہلکار کا نام ماسٹر سارجنٹ مہر خطر بتایا ہے۔

آئی ڈی ایف کا کہنا ہے کہ کامبیٹ انجینیئرنگ کور کے دونوں اہلکار جنوبی لبنان میں لڑائی کے دوران مارے گئے ہیں۔

اسرائیلی فوج کے مطابق دوسرے اہلکار کے خاندان کو ان کی ہلاکت کے بارے میں آگاہ کر دیا گیا ہے، تاہم ان کا نام جاری نہیں کیا جا سکتا۔