ایران کے جنگ ختم ہونے اور مزید حملوں کی دھمکی کے متضاد بیانات
فوجی طاقت کے اعتبار سے تہران کے پاس اب بہت کم وسائل باقی رہ گئے ہیں۔ صدر
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو خبردار کیا ہے کہ آبنائے ہرمز سے رکاوٹ ختم نہ ہوئی تو موت، آگ اور قہر برسے گا۔ اس سے پہلے ٹرمپ نے کہا کہ ایران میں جنگ ختم ہونے والی ہے۔
ٹرمپ نے فلوریڈا میں ری پبلکن پارٹی کے اراکین کانگریس سے خطاب کیا، صحافیوں سے گفتگو کی جب کہ امریکی ٹی وی کو انٹرویو بھی دیا۔ اس دونوں انہوں نے بظاہر متضاد باتین کیں۔
فلوریڈا میں ٹرمپ نے کہا کہ اگر ایران نے ایسا کوئی اقدام کیا جس سے آبنائے ہرمز میں تیل کی ترسیل رک جائے، تو اسے انتہائی شدید کارروائی کا سامنا کرنا پڑا گا۔‘
ان کا مزید کہنا تھا کہ ’امریکہ کی آبنائے ہرمز کو بند کرنے پر ایران کے ساتھ پہلے سے جاری کارروائی میں 20 گنا زیادہ سختی سے نمٹا جائے گا۔
ٹرمپ نے کہا کہ ایران کا 80 فیصد اسلحہ تباہ کردیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ابتدا میں اندازہ لگایا گیا تھا کہ یہ جنگ 4 سے 5 ہفتوں تک جاری رہے گی، تاہم امریکا توقع سے کہیں تیزی سے اپنے اہداف کی جانب بڑھ رہا ہے اور جنگ اب اختتام کے قریب ہے۔
امریکی صدر نے دعویٰ کیا کہ ایران کے میزائل بڑی حد تک تباہ کر دیے گئے ہیں ، ڈرونز کو بھی مسلسل نشانہ بنایا جا رہا ہے اور ڈرون بنانے والی تنصیبات پر حملے کیے گئے ہیں۔ ان کے بقول فوجی طاقت کے اعتبار سے ایران کے پاس اب بہت کم وسائل باقی رہ گئے ہیں۔
دوسری جانب امریکا اور روس کے صدور کے درمیان ٹیلیفون پر رابطہ ہوا جس میں ایران کے خلاف جاری جنگ اور خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
روسی صدارتی دفتر کے مطابق دونوں رہنماؤں نے خطے کی موجودہ صورتحال پر گفتگو کی۔
قبل ازیں امریکی صدر کا کہنا تھا کہ ایران کے تیل پر قبضہ کرنے کے بارے میں بات کرنا ابھی جلد بازی ہوگی، تاہم انہوں نے اس امکان کو خارج از امکان قرار نہیں دیا۔
ایک انٹرویو میں انہوں نے کہاکہ وہ اس وقت ایران کے تیل پر قبضے کے بارے میں گفتگو نہیں کرنا چاہتے۔ دریں اثنا امریکی اخبار وال سٹریٹ جنرل کے مطابق ٹرمپ کی طرف سے جنگ تقریباً ختم ہونے کے بیان پر تیل کی قیمتیں 90 ڈالر فی بیرل سے نیچے آ گئی ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز ٹرمپ نے کہا تھا کہ تیل کی قیمتوں میں اضافہ عارضی ہے۔
قطر میں دھماکوں کے بعد عوام کو الرٹ جاری کیا گیا ہے، حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ ایرانی میزائلز کو مار گرایا گیا
ادھر سعودی عرب میں شائبہ آئل فیلڈ کے قریب ڈرون کو تباہ کیا گیا، خرج میں دو بنگلادیشی ہلاک اور 12 زخمی۔
بحرین کی وزارت داخلہ نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران کی جانب سے کیے گئے ایک حملے کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک اور کئی زخمی ہو گئے ہیں۔
وزارت کے مطابق ایران کے اس حملے میں بحرین کے دارالحکومت منامہ میں ایک رہائشی عمارت کو نشانہ بنایا گیا۔
بحرین کی وزارت داخلہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ’ابتدائی اطلاعات کے مطابق ایرانی فوج کے حملے میں دارالحکومت کی ایک رہائشی عمارت کو نشانہ بنایا گیا جس کے باعث ایک شخص ہلاک اور کئی دیگر زخمی ہوئے ہیں۔
دوسری جانب ایرانی سرکاری نشریاتی ادارے آئی آر آئی بی نے بھی مشرقی تہران پر حملوں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ’مشرقی تہران میں ایک صنعتی مرکز اور رہائشی عمارتوں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔
تہران کے بعض علاقوں میں بجلی کی بندش کی بھی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔
ایران نے تل ابیب پر خیبر شکن میزائل داغے ہیں۔
پاسداران انقلاب نے کہا ہے کہ اب سائرن کی گونج بند نہیں ہوگی،امریکی نیوی پر بھی خیبرشکن میزائل سے حملہ کیا گیا ہے، عرب میڈیا کے مطابق کرج میں دھماکوں سے آسمان روشن ہوگیا،درجنوں شہادتوں کا خدشہ ہے۔