پی ایس ایل 11 میں آج دو اہم میچز کھیلے جائیں گے

پہلے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا مقابلہ اسلام آباد یونائیٹڈ سے ہوگا، جبکہ دوسرے میچ میں کراچی کنگز اور راولپنڈی ایکشن میں نظر آئیں گی۔

April 2, 2026 · اسپورٹس

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 11 میں آج شائقین کرکٹ کے لیے دو اہم میچز کھیلے جائیں گے۔

پہلے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا مقابلہ اسلام آباد یونائیٹڈ سے ہوگا، جبکہ دوسرے میچ میں کراچی کنگز اور راولپنڈی ایکشن میں نظر آئیں گی۔

پوائنٹس ٹیبل پر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز 2 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں نمبر پر ہیں اور ٹیم کی قیادت سعود شکیل کر رہے ہیں، جبکہ اسلام آباد یونائیٹڈ چھٹے نمبر پر موجود ہے اور اس کی قیادت شاداب خان کر رہے ہیں۔

دوسرے میچ میں کراچی کنگز اور راولپنڈی دونوں ٹیمیں فتح کے لیے میدان میں اتریں گی، جس سے شائقین کرکٹ کو سنسنی خیز اور دلچسپ مقابلوں کی توقع ہے۔