سعودی عرب،الجبیل میں واقع تیل تنصیب پر اچانک بڑی آگ بھڑک اٹھی

شعلے میلوں دور سے دیکھے جا سکتے ہیں اور دھوئیں کے بادل آسمان کو گھیر گئے ہیں۔

               
April 7, 2026 · بام دنیا

سعودی عرب کے مشرقی شہر الجبیل میں واقع تیل تنصیب پر اچانک بڑی آگ بھڑک اٹھی، جس کے شعلے میلوں دور سے دیکھے جا سکتے ہیں اور دھوئیں کے بادل آسمان کو گھیر گئے ہیں۔

ایرانی میڈیا نے اس واقعے کی ویڈیو جاری کی ہے، تاہم آگ لگنے کی وجہ واضح نہیں کی گئی۔

سعودی وزارت دفاع کے بیان کے مطابق ایئر ڈیفنس نظام نے مشرقی علاقے پر داغے گئے سات بیلسٹک میزائلوں کو تباہ کر دیا۔

ان میں سے ایک کا ملبہ توانائی سے متعلقہ ایک تنصیب پر گرنے سے نقصان پہنچا، جس کا جائزہ اور تفصیلات فی الحال زیرِ تحقیق ہیں۔