ایران کے جزیرے پر اماراتی طیاروں نے حملہ کیا،ایرانی میڈیا کا دعوی
یہ حملہ ایران اور دیگر فریقین کے درمیان جنگ بندی کے اعلان کے بعد سامنے آیا،
April 9, 2026 · بام دنیا
ایران،میزان نیوز ایجنسی نے دعویٰ کیا ہے کہ لاوان جزیرے پر حملہ یو اے ای کے میراج لڑاکا طیاروں کے ذریعے کیا گیا ہے۔
ایران کی عدلیہ سے وابستہ خبر رساں ایجنسی میزان نیوز ایجنسی نے دعویٰ کیا ہے کہ لاوان جزیرے پر حملہ مبینہ طور پر متحدہ عرب امارات کے زیر استعمال میراج لڑاکا طیاروں کے ذریعے کیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق یہ حملہ ایران اور دیگر فریقین کے درمیان جنگ بندی کے اعلان کے بعد سامنے آیا، جس سے خطے میں کشیدگی کے خدشات بڑھ گئے ہیں۔
قبل ازیں امریکی میڈیا نے ایک دفاعی اہلکار کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا تھا کہ لاوان میں ایرانی ریفائنری پر ہونے والے حملے میں نہ تو امریکہ ملوث تھا اور نہ ہی اسرائیل کا کوئی کردار تھا۔