سعودی عرب سے 2 ارب ڈالر پاکستان کو موصول ہو گئے
سعودی عرب نے پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر کو سہارا دینے کے لیے مجموعی طور پر 3 ارب ڈالر کی فنانسنگ کی یقین دہانی بھی کرائی ہے۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے تصدیق کی ہے کہ سعودی عرب سے 2 ارب ڈالر کی مالی معاونت پاکستان کو موصول ہو گئی ہے۔
مرکزی بینک کے مطابق یہ رقوم 15 اپریل 2026 کو سعودی وزارت خزانہ کی جانب سے منتقل کی گئیں۔
ذرائع وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ سعودی عرب نے پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر کو سہارا دینے کے لیے مجموعی طور پر 3 ارب ڈالر کی فنانسنگ کی یقین دہانی بھی کرائی ہے۔
مزید بتایا گیا ہے کہ پاکستان کو رواں ماہ متحدہ عرب امارات کو 3.5 ارب ڈالر کی ادائیگی کرنا ہے، جو زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر کا ایک بڑا حصہ بنتی ہے، تاہم سعودی معاونت کے باعث اس دباؤ میں کمی آنے کی توقع ہے۔
ذرائع کے مطابق سعودی عرب نے پہلے سے موجود 5 ارب ڈالر کے ڈپازٹس کو بھی طویل مدت کے لیے رول اوور کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے، جس سے ملک کے بیرونی مالیاتی استحکام کو مزید تقویت ملے گی۔