پاک بحریہ کا اینٹی شپ میزائل کا کامیاب تجربہ

برق رفتار میزائل نے طویل فاصلے پر موجود ہدف کو انتہائی درستگی کے ساتھ نشانہ بنایا

               
April 16, 2026 · اہم خبریں

 پاک بحریہ نے بحری جہاز سے داغے جانے والے اینٹی شپ میزائل کا کامیاب تجربہ کر لیا ہے، جسے دفاعی ماہرین نے اہم پیش رفت قرار دیا ہے۔

ترجمان کے مطابق برق رفتار میزائل نے طویل فاصلے پر موجود ہدف کو انتہائی درستگی کے ساتھ نشانہ بنایا۔ اس موقع پر امیر البحر نوید اشرف سمیت منصوبے سے منسلک سائنسدانوں اور انجینئرز نے تجربے کا مشاہدہ کیا۔

حکام کے مطابق یہ میزائل جدید ترین گائیڈنس سسٹم سے لیس ہے، جو دشمن کے دفاعی نظام کو ناکارہ بنانے اور درست ہدف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ تجربے کو پاک بحریہ کی تکنیکی مہارت اور دفاعی صلاحیتوں میں اضافہ قرار دیا جا رہا ہے۔

صدرِ مملکت، وزیراعظم، چیف آف ڈیفنس فورسز اور سروسز چیفس نے کامیاب تجربے پر پاک بحریہ کے یونٹس اور سائنسدانوں کو مبارکباد دی ہے۔