وزیراعظم شہباز شریف دوحہ پہنچ گئے، امیرِ قطر سے اہم ملاقات متوقع

قطری مسلح افواج کے چاک و چوبند دستے نے انہیں سلامی پیش کی۔ اس موقع پر ایئرپورٹ اور شہر کو پاکستانی پرچموں سے سجایا گیا۔

               
April 16, 2026 · اہم خبریں

دوحہ: وزیراعظم محمد شہباز شریف اپنے سرکاری دورے پر قطر کے دارالحکومت دوحہ پہنچ گئے جہاں ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔

وزیراعظم آفس کے مطابق دوحہ آمد پر قطر کے وزیر مملکت برائے خارجہ امور سلطان بن سعد المریخی نے وزیراعظم اور ان کے وفد کا استقبال کیا،

جبکہ قطری مسلح افواج کے چاک و چوبند دستے نے انہیں سلامی پیش کی۔ اس موقع پر ایئرپورٹ اور شہر کو پاکستانی پرچموں سے سجایا گیا۔

دورے کے دوران وزیراعظم کی امیرِ قطر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی سے اہم ملاقات متوقع ہے جس میں دوطرفہ تعلقات، اقتصادی تعاون اور خطے کی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

وزیراعظم کے ہمراہ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار، وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ اور دیگر اعلیٰ حکام بھی موجود ہیں۔