لبنان میں فرانسیسی امن اہلکار کی ہلاکت قابل مذمت ہے۔ گوتریس

بین الاقوامی انسانی قانون اور سلامتی کونسل کی قرارداد 1701 کی سنگین خلاف ورزی ہیں

               
April 19, 2026 · بام دنیا

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے لبنان میں حملے کے نتیجے میں ایک فرانسیسی امن اہلکار کی ہلاکت اور تین افراد زخمی ہونے کی شدید مذمت کی ہے۔
اقوام متحدہ کے ترجمان سٹیفن دوجارک کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ امن مشن کے اہلکاروں پر حملے فوری طور پر بند ہونے چاہئیں کیونکہ یہ بین الاقوامی انسانی قانون اور سلامتی کونسل کی قرارداد 1701 کی سنگین خلاف ورزی ہیں اور ممکنہ طور پر جنگی جرائم کے زمرے میں آ سکتے ہیں۔

بیان کے مطابق سیکرٹری جنرل نے تمام فریقین پر زور دیا ہے کہ وہ بین الاقوامی قوانین کی پاسداری کریں، اقوام متحدہ کے عملے کی حفاظت کو یقینی بنائیں اور اس کے اثاثوں اور نقل و حرکت کے احترام کو برقرار رکھیں۔