کویت کی لبنان میں اقوام متحدہ کے امن دستوں پرحملے کی مذمت
امن دستوں کو نشانہ بنانا مکمل طور پرناقابل قبول۔بین الاقوامی قانون کی کھلی خلاف ورزی ہے
April 19, 2026 · بام دنیا
کویت کی وزارتِ خارجہ نے لبنان میں اقوام متحدہ کے امن دستوں پر ہونے والے مہلک حملے کی شدید مذمت کی ہے، جس میں ایک فرانسیسی امن فوجی ہلاک اور تین دیگر زخمی ہوئے۔
کویتی وزارتِ خارجہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ امن دستوں کو نشانہ بنانا مکمل طور پر ناقابل قبول ہے اور یہ بین الاقوامی قانون کی کھلی خلاف ورزی ہے۔ بیان میں فرانس کے شہری کی ہلاکت پر تعزیت کا اظہار بھی کیا گیا۔
وزارت نے زور دیا کہ اس حملے کے ذمہ داروں کو انصاف کے کٹہرے میں لانا ضروری ہے اور ساتھ ہی جنوبی لبنان میں امن و استحکام کے لیے اقوام متحدہ کے امن مشن کی مکمل حمایت کا اعادہ کیا۔