جنوبی لبنان میں سڑکوں اور پلوں کی بحالی کے کام کا آغاز

خصوصی یونٹس نےخردالی–نبطیہ سڑک کو مکمل طور پر کھول دیا ہے۔ فوجی حکام

               
April 19, 2026 · بام دنیا

لبنانی فوج نے کہا ہے کہ جنوبی لبنان میں پلوں اور سڑکوں کی بحالی کے لیے کام جاری ہے۔

فوج کے مطابق خصوصی یونٹس نےخردالی–نبطیہ سڑک کو مکمل طور پر کھول دیا ہے، جبکہ برج رحال–صور پل کو جزوی طور پر بحال کیا گیا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ طیر فلسے–صور پل کی مرمت کا کام بھی جاری ہے، جو لیتانی دریا کی قومی اتھارٹی کے تعاون سے کیا جا رہا ہے۔ یہ نقصان حالیہ اسرائیلی حملوں کے باعث ہوا تھا۔

واضح رہے کہ گزشتہ چھ ہفتوں کے دوران اسرائیل کی جانب سے جنوبی لبنان میں بارہا شہری انفراسٹرکچر اور اہم سڑکوں کو نشانہ بنایا گیا ہے، جس کے باعث آمد و رفت اور روزمرہ زندگی شدید متاثر ہوئی۔