ٹرمپ ایران کے نیوکلیئر حقوق محدود نہیں کرسکتے۔ پزشکیان
تہران کا بنیادی مؤقف خطے میں امن، استحکام اور سلامتی کے تحفظ پر مبنی ہے۔
ایران کے صدر نے کہا ہے کہ تہران کا بنیادی مؤقف خطے میں امن، استحکام اور سلامتی کے تحفظ پر مبنی ہے۔
اپنے بیان میں انہوں نے واضح کیا کہ ایران جنگ کو بڑھانا نہیں چاہتا اور نہ ہی اس نے کسی جنگ یا تنازع کا آغاز کیا ہے۔ ان کے مطابق ایران کسی ملک پر حملہ کرنے کا ارادہ نہیں رکھتا اور وہ صرف اپنے دفاع کے قانونی اور جائز حق کو استعمال کر رہا ہے۔
ایرانی صدر نے کہا کہ کسی بھی بیرونی طاقت کو یہ حق حاصل نہیں کہ وہ عوام کو ان کے بنیادی حقوق سے محروم کرے۔ انہوں نے کہا کہ سابق امریکی صدر ٹرمپ کو یہ اختیار نہیں کہ وہ ایران کو اس کے جوہری حقوق کے استعمال سے روکے۔
پزشکیان کے مطابق دشمن اپنے مقاصد حاصل کرنے میں ناکام رہا ہے اور اس دوران اس نے انفرااسٹرکچر، اسکولوں اور اسپتالوں کو بھی نشانہ بنایا۔
انہوں نے مزید کہا کہ ایران کے بارے میں دیے جانے والے وہ بیانات جن میں اس کی تہذیب کو تباہ کرنے اور اسے “پتھر کے دور” میں دھکیلنے کی بات کی جاتی ہے، دشمن کے حقیقی عزائم کو ظاہر کرتے ہیں۔