محسن نقوی کی امریکی سفارتخانے آمد،سکیورٹی اور دوطرفہ تعلقات پر اہم ملاقات
ملاقات میں اعلیٰ حکام بھی موجود تھے جن میں ڈی جی ایف آئی اے، چیف کمشنر اسلام آباد، آئی جی اسلام آباد پولیس اور ڈپٹی کمشنر اسلام آباد شامل تھے۔
اسلام آباد ۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ڈپلومیٹک انکلیو میں واقع امریکی سفارتخانے کا دورہ کیا جہاں انہوں نے امریکی سفیر نیٹلی بیکر سے ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران پاک امریکا تعلقات کے فروغ، خطے کی موجودہ صورتحال اور باہمی تعاون کے مختلف پہلوؤں پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ اس کے علاوہ اسلام آباد مذاکرات کے دوسرے دور کے لیے کیے گئے سکیورٹی انتظامات بھی اجلاس کا اہم موضوع رہے۔
امریکی سفیر نے خطے میں کشیدگی کم کرنے کے لیے پاکستان کے کردار کو سراہا اور سکیورٹی اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔
وفاقی وزیر داخلہ نے اس موقع پر کہا کہ غیر ملکی مہمانوں کے لیے فول پروف سکیورٹی یقینی بنائی جا رہی ہے اور اسلام آباد مذاکرات کے دوسرے دور کو کامیاب بنانے کے لیے تمام ضروری اقدامات کیے گئے ہیں۔
ملاقات میں اعلیٰ حکام بھی موجود تھے جن میں ڈی جی ایف آئی اے، چیف کمشنر اسلام آباد، آئی جی اسلام آباد پولیس اور ڈپٹی کمشنر اسلام آباد شامل تھے۔
مزید پیش رفت کا انتظار کیا جا رہا ہے۔