جنگ بندی کے دوران امریکی افواج کی دوبارہ تیاری جاری ہے۔ سینٹکام

نظام کو بہتر اپنی حکمت عملی، تکنیک اور طریقۂ کار میں تبدیلی لا رہے ہیں

               
April 22, 2026 · بام دنیا

امریکی سینٹرل کمانڈ جو ایران کے خلاف جنگ کی قیادت کر رہی ہے، نے سوشل میڈیا پر جاری ایک پیغام میں کہا ہے کہ اس کی “افواج مکمل طور پر تیار ہیں۔

اس بیان کے ساتھ ایک ویڈیو کلپ بھی جاری کیا گیا جس میں جنگی طیارے، بحری جہاز اور امریکی فوجی دکھائے گئے۔ ویڈیو میں سینٹکام کے کمانڈر ایڈمرل بریڈکوپر امریکی وزیر دفاع کے ہمراہ ایک تازہ پریس کانفرنس میں نظر آئے۔

پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بریڈ کوپر نے کہا کہ ہم اپنی افواج کو دوبارہ مسلح کر رہے ہیں، نظام کو بہتر بنا رہے ہیں اور اپنی حکمت عملی، تکنیک اور طریقۂ کار میں تبدیلی لا رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا دنیا کی کوئی بھی فوج ہمارے جیسی تیزی سے خود کو نہیں ڈھالتی، اور ہم اس وقت جنگ بندی کے دوران یہی کر رہے ہیں۔

اس سے قبل امریکی صدر ٹرمپ نے ایران کے ساتھ جنگ بندی میں توسیع کا اعلان کیا تھا، جو آج ختم ہونے والی تھی۔