جوہری نگرانی کے بغیر امن محض فریب ہوگا۔ سربراہ عالمی توانائی ایجنسی
کسی بھی امن معاہدے میں ابتدا ہی سے آئی اے ای اےکو شامل کرنا ضروری ہے
April 22, 2026 · بام دنیا
بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی کے سربراہ رافیل گروسی نے امریکہ کی جانب سے جنگ بندی میں توسیع کے اعلان کا خیرمقدم کیا ہے۔
صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے رافیل گروسی نے جنگ کے خاتمے کی کوششوں کو ایک “پیچیدہ عمل” قرار دیا اور اس بات پر زور دیا کہ اس عمل کو جاری رکھنے کے لیے تسلسل برقرار رکھنا ضروری ہے۔
انہوں نے کہا، “میرا خیال ہے کہ امن کے لیے موقع فراہم کرنا بہت اہم ہے۔
رافیل گروسی نے دونوں فریقین کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی امن معاہدے میں ابتدا ہی سے آئی اے ای اے کو شامل کرنا ضروری ہے تاکہ ایران کے جوہری پروگرام کی مؤثر نگرانی یقینی بنائی جا سکے۔ بصورت دیگر، ان کے مطابق “یہ محض ایک معاہدے کا فریب ہوگا۔