ٹرمپ کا تیل کی ترسیل پر بحری قانون میں رعایت جاری رکھنے کا فیصلہ

اس اقدام کے مثبت نتائج کے بعد اب اس رعایت کو مزید برقرار رکھنا چاہتے ہیں

               
April 22, 2026 · بام دنیا

امریکی خبر رساں ویب سائٹ ایکسیوس کے مطابق صدر صدر ٹرمپ ایک متنازع بحری قانون میں دی گئی رعایت کو برقرار رکھنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ٹرمپ توانائی کی ترسیل کے لیے جونز ایکٹ کی شرائط میں نرمی جاری رکھنے کے لیے کوشش کر رہے ہیں۔

ناقدین کے مطابق 1920 کی دہائی کا یہ قانون امریکہ میں اندرونی سطح پر تیل کی ترسیل کو مہنگا بنا دیتا ہے کیونکہ اس کے تحت تیل کی ترسیل صرف امریکی پرچم بردار جہازوں کے ذریعے کی جا سکتی ہے، جبکہ ایسے جہاز عالمی سطح پر بہت کم دستیاب ہیں۔

امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ کے باعث بڑھتی ہوئی ایندھن کی قیمتوں پر قابو پانے کے لیے ٹرمپ نے 18 مارچ کو اس قانون میں 60 دن کی رعایت دی تھی۔

رپورٹ کے مطابق اس اقدام کے مثبت نتائج کے بعد اب وہ اس رعایت کو مزید برقرار رکھنا چاہتے ہیں۔