عالمی غیر یقینی صورتحال پر آسٹریلیا کا اضافی ڈیزل فراہمی کا اعلان

مشرق وسطی میں جاری کشیدگی میں کمی کے لیے بھی کوششیں جاری رہیں گی۔

               
April 22, 2026 · بام دنیا

آسٹریلیا کے وزیرِاعظم انتھونی البانیز نے کہا ہے کہ عالمی سطح پر غیر یقینی صورتحال کے پیشِ نظر اضافی ڈیزل کی فراہمی یقینی بنا لی ہے۔

وزیرِاعظم نے بتایا کہ حکومت نے بی پی اور ویو ا انرجی کے تعاون سے ڈیزل کی چار کھیپیں حاصل کی ہیں۔انہوں نے کہا کہ ان میں سے دو کھیپیں ساوتھ کوریاجبکہ ایک ایک بیروئی اور ملائیشیا سے حاصل کی گئی ہیں، جن کا مجموعی حجم تقریباً 200 ملین لیٹر ہے۔

وزیرِاعظم کا کہنا تھا کہ حکومت عالمی اتار چڑھاؤ کے دوران ملک میں ایندھن کی مسلسل فراہمی یقینی بنانے کے لیے اقدامات کر رہی ہے، جبکہ مشرق وسطی میں جاری کشیدگی میں کمی کے لیے بھی کوششیں جاری رہیں گی۔