اسرائیل نے جنوبی لبنان میں متعدد گھروں کو مسمار کردیا

کارروائیوں کے باعث علی الصبح شہر صور میں زور دار دھماکوں کی آوازیں سنائی دیں

               
April 22, 2026 · بام دنیا

لبنان کی قومی خبر رساں ایجنسی این این اے کے مطابق اسرائیلی افواج نے جنوبی لبنان کے شہر البیضاء میں متعدد گھروں کو مسمار کر دیا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ان مسماری کارروائیوں کے باعث علی الصبح شہر صور میں زور دار دھماکوں کی آوازیں سنائی دیں۔

دوسری جانب اسرائیل اور لبنان کے درمیان براہِ راست مذاکرات کا دوسرا دور جمعرات کو واشنگٹن میں متوقع ہے، جس کا مقصد ایک معاہدے تک پہنچنا ہے، جبکہ دونوں کے درمیان کمزور جنگ بندی کسی حد تک برقرار ہے۔