جنگ دوبارہ شروع ہوئی تو دشمن کو کاری ضربیں دیں گے۔پاسدارانِ انقلاب

“خاموش محاذ” پر دشمن کی سرگرمیوں پر مسلسل نظر رکھی جا رہی ہے۔

               
April 22, 2026 · بام دنیا

ایران کی پاسدارانِ انقلاب نے خبردار کیا ہے کہ اگر لڑائی دوبارہ شروع ہوئی تو وہ اپنے دشمن کو “تباہ کن ضربیں” دے گی۔
ایرانی خبر رساں ایجنسی مہر کے مطابق پاسداران انقلاب نے کہا ہے کہ وہ کسی بھی نئی جارحیت کا مقابلہ کرنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہے اور ضرورت پڑنے پر دشمن کے باقی ماندہ اثاثوں کو نشانہ بنایا جائے گا۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ نام نہاد جنگ بندی کے دوران بھی چوکسی برقرار رکھنا ضروری ہے، اور “خاموش محاذ” پر دشمن کی سرگرمیوں پر مسلسل نظر رکھی جا رہی ہے۔