مذاکرات کیلئے تیار ہیں۔ایران نے اختلافات کی خبریں مسترد کر دیں

دشمن جھوٹی کہانیاں گھڑ رہا ہے۔باوقار مذاکرات کیلئے تیار ہیں۔ایرانی صدر کے ترجمان کا بیان

               
April 23, 2026 · اہم خبریں
فائل فوٹو

فائل فوٹو

دشمن جھوٹی کہانیاں گھڑ رہا ہے۔باوقار مذاکرات کیلئے تیار ہیں۔ایرانی صدر کے ترجمان کا بیان

ایران نے ان اطلاعات کو مسترد کر دیا ہے کہ اس وقت ملکی قیادت میں کسی قسم کے اختلافات موجود ہیں۔۔
ایرانی صدارتی دفتر کے ترجمان مہدی طباطبائی نے ان اطلاعات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کی قیادت کے اندر مثالی اتحاد موجود ہے۔
صدارتی ترجمان نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا نام لیے بغیر کہا ہے کہ دشمن بے بنیاد پروپیگنڈا اور جھوٹی کہانیاں گھڑ رہا ہے ایسے عناصر کو جھوٹ پھیلانے کے بجائے اپنی وعدہ خلافی اور فریب کاری سے باز آ جانا چاہیے۔

ترجمان نے مزید کہا کہ ایران نے مذاکرات کے دروازے کھلے رکھے ہوئے ہیں مگر مذاکرات انصاف، وقار اور دانشمندی کی بنیاد پر ہی ممکن ہیں۔یہ تاثر درست نہیں کہ ایران مذاکرات سے گریزاں ہے