ایران امریکہ جنگ کا 55 دن۔۔ اہم خبریں ایک نظر میں
پاسداران انقلاب نے تین جہازوں میں سے دو کو ایرانی ساحلوں پر منتقل کر دیا
ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر باقر قالیباف نے واضح کیا ہے کہ جب تک امریکہ بحری ناکہ بندی ختم نہیں کرتا ان کا ملک آبنائے ہرمز نہیں نہیں کھولے گا۔
وائٹ ہاؤس نے واضح کیا ہے کہ امریکی صدر ٹرمپ نے ایران کے لیے مذاکراتی تجاویز جمع کرانے کی کوئی ڈیڈ لائن مقرر نہیں کی۔۔یہی بات گزشتہ روز صدر ٹرمپ نے بھی کہی تھی۔
امریکی وزیر جنگ پیٹ ہیگستھ نے بحریہ کے سربراہ کو بھی برطرف کر دیا ہے جس کے بعد انڈر سیکرٹری ہنگ کاؤ کو قائم مقام سربراہ مقرر کیا گیا ہے۔
پاسداران انقلاب نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے ان تین جہازوں میں سے دو کو ایرانی ساحلوں پر منتقل کر دیا ہے جن پر حال ہی میں حملے ہوئے تھے۔
پینٹاگون کی ایک تازہ ترین رپورٹ کے مطابق ایران کی جانب سے آبنائے ہرمز میں بچھائی گئی بارودی سرنگیں صاف کرنے میں چھ ماہ کا وقت لگ سکتا ہے.