ٹرمپ کا ایرانی کشتیوں کو دیکھتے ہی تباہ کرنے کا حکم، 159 جہاز ڈبونے کا دعویٰ
انھوں نے ان کارروائیوں کو موجودہ سطح سے تین گنا بڑھانے کی ہدایت بھی جاری کی
April 23, 2026 · بام دنیا
فائل فوٹو
واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹرتھ سوشل پر ایک پوسٹ میں کہا ہے کہ انھوں نے امریکی بحریہ کو حکم دیا ہے کہ آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگیں بچھانے کے شبہ میں کسی بھی چھوٹی کشتی کو ’نشانہ بنا کر تباہ‘ کر دیا جائے، اور اس حوالے سے کسی قسم کی ہچکچاہٹ نہ برتی جائے۔
انھوں نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ 159 ایرانی بحری جہاز سب سمندر کی تہہ میں پہنچ چکے ہیں اور کہا کہ امریکی مائن سویپنگ کارروائیاں اس وقت آبنائے ہرمز میں جاری ہیں۔
ٹرمپ کے مطابق انھوں نے ان کارروائیوں کو موجودہ سطح سے تین گنا بڑھانے کی ہدایت بھی جاری کی ہے۔