لبنان کے ساتھ جنگ بندی مکمل طور پر مؤثر نہیں۔اسرائیلی سفیر
جنگ بندی سے پہلے کی صورتحال سے موازنہ کریں تو اب حالات کافی بہتر ہیں۔ ڈینن
اقوام متحدہ میں اسرائیل کے سفیر ڈینی ڈینن نے کہا ہے کہ لبنان کے ساتھ جنگ بندی کی صورتحال “سو فیصد” نہیں ہے۔
امریکی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے، یہ بیان صدر ٹرمپ کی جانب سے اسرائیل اور لبنان کے درمیان جنگ بندی میں تین ہفتوں کی توسیع کے اعلان کے دو گھنٹے سے بھی کم وقت بعد سامنے آیا۔
ڈینن نے ٹی وی انٹرویو میں کہا کہ جنگ بندی سے پہلے کی صورتحال سے موازنہ کریں تو اب حالات کافی بہتر ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیلی افواج کو حزب اللہ کی جانب سے راکٹ حملوں کے جواب میں “جوابی کارروائی کرنا پڑتی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ جب بھی ہمیں کوئی خطرہ نظر آتا ہے، ہم کارروائی کرتے ہیں۔
انہوں نے یہ بھی سوال اٹھایا کہ آیا لبنانی حکومت جنگ بندی یا امن معاہدے پر عمل درآمد کرانے اور جنوبی لبنان پر اپنی خودمختاری قائم کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے یا نہیں۔