اگرچہ بعض فضائی راستے بحال ہو چکے ہیں، تاہم مجموعی حالات پیچیدہ ہیں
April 24, 2026 ·
بام دنیا
چین نے خطے میں بگڑتی اور غیر یقینی سکیورٹی صورتحال کے پیش نظر اپنے شہریوں کو ایک بار پھر ایران سے فوری انخلاء اور محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔
ایران میں چینی سفارت خانے اور قونصل خانوں کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اگرچہ بعض فضائی راستے بحال ہو چکے ہیں، تاہم مجموعی حالات اب بھی حساس اور پیچیدہ ہیں۔
چینی حکام نے شہریوں کو محتاط رہنے، حساس مقامات خصوصاً سرکاری اور عسکری تنصیبات سے دور رہنے اور جلد از جلد ملک چھوڑنے کا مشورہ دیا ہے۔