غزہ پراسرائیلی ڈرون حملے میں3 فلسطینی شہید ، متعدد زخمی

صرف فضائی حملے ہی نہیں , اسرائیلی آرٹلری نے بھی خان یونس کے مشرقی علاقوں کو نشانہ بنایا ,عینی شاہدین

               
April 24, 2026 · بام دنیا
فائل فوٹو

فائل فوٹو

غزا سٹی : غزا میں جاری نام نہاد جنگ بندی کے دوران اسرائیل کی جانب سے جارحیت کا سلسلہ نہ تھم سکا، تازہ حملوں میں مزید 3 فلسطینی شہید اور متعدد زخمی ہو گئے۔

فلسطینی خبر رساں ایجنسی ‘وفا’ کے مطابق اسرائیلی ڈرونز نے غزا شہر کے علاقے شیخ رضوان میں بہلول جنکشن کے قریب عام شہریوں کے ایک گروپ کو نشانہ بنایا۔ اس اچانک حملے کے نتیجے میں 3 افراد موقع پر ہی شہید ہو گئے جبکہ کئی دیگر شدید زخمی ہوئے، جنہیں قریبی طبی مراکز منتقل کر دیا گیا ہے۔

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ صرف فضائی حملے ہی نہیں بلکہ اسرائیلی آرٹلری نے بھی جنوبی غزا میں خان یونس کے مشرقی علاقوں کو نشانہ بنایا۔ اس کے علاوہ غزا سٹی کے مشرقی حصوں پر بھی شدید گولہ باری کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں، جس سے شہری آبادی میں خوف و ہراس پھیل گیا۔