رکن ممالک کو معطل یا خارج کرنے کا کوئی قانون موجود نہیں ، نیٹو

ایک رپورٹ میں یہ دعویٰ سامنے آیا کہ ایران جنگ سے متعلق مؤقف پر امریکہ اسپین کی رکنیت معطل کرنے پر غور کر سکتا ہے۔

               
April 24, 2026 · بام دنیا
فائل فوٹو

فائل فوٹو

لندن: نیٹو کا کہنا ہے کہ فوجی اتحاد سے کسی رکن ملک کو معطل یا خارج کرنے کی کوئی شق موجود نہیں۔ واضح رہے کہ ایک رپورٹ میں یہ دعویٰ سامنے آیا کہ ایران جنگ سے متعلق مؤقف پر امریکہ اسپین کی رکنیت معطل کرنے پر غور کر سکتا ہے۔

خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق ایک امریکی عہدیدار نے بتایا کہ پینٹاگون کی ایک اندرونی ای میل میں ایسے اتحادیوں کو سزا دینے کے اقدامات پر غور کیا گیا جن کے بارے میں سمجھا جاتا ہے کہ انھوں نے امریکی فوجی مہم کی حمایت نہیں کی۔

اس ای میل میں یہ تجویز بھی دی گئی کہ جنوبی بحرِ اوقیانوس میں واقع فاک لینڈ جزائر، جن پر برطانیہ کا دعویٰ ہے اور جن پر ارجنٹینا بھی حق جتاتا ہے، کے حوالے سے برطانیہ کی حمایت پر بھی نظرِ ثانی کی جائے۔

نیٹو کے ایک عہدیدار نے بی بی سی کو بتایا کہ اتحاد کے قیام کے بنیادی معاہدے میں ’نیٹو کی رکنیت معطل یا ختم کرنے کی کوئی شق موجود نہیں۔