آبنائے ہرمز کی بندش،پاناما کینال سے فوری گزر کی قیمتیں آسمان پر

جہازران کمپنیوں کی ہنگامی ادائیگیاں، ایک سفر کے لیے 40 لاکھ ڈالر تک خرچ

               
April 25, 2026 · بام دنیا

آبنائے ہرمز کی مؤثر بندش کے بعد متبادل راستوں کے استعمال میں اضافہ ہوگیا ہے، جس کے باعث پاناما کینال سے فوری گزرنے کی قیمتیں غیرمعمولی حد تک بڑھ گئی ہیں۔

حالیہ ہفتوں میں جہازران کمپنیوں نے اپنے جہازوں کی فوری گزرگاہ یقینی بنانے کے لیے 40 لاکھ ڈالر تک اضافی ادائیگیاں کی ہیں۔

عام طور پر پاناما کینال سے گزرنے کے لیے ایک مقررہ فیس لی جاتی ہے، تاہم جن کمپنیوں کے پاس پیشگی بکنگ نہیں ہوتی، وہ انتظار سے بچنے کے لیے نیلامی میں زیادہ رقم ادا کر کے جلد راستہ حاصل کر لیتی ہیں۔

آبنائے ہرمز کی بندش کے بعد ان نیلامی سلاٹس کی طلب میں غیرمعمولی اضافہ ہوا ہے، جس سے قیمتیں تیزی سے اوپر گئی ہیں، جبکہ تجارتی جہاز بڑی تعداد میں پاناما کینال کا رخ کر رہے ہیں۔