تحریک انصاف عمران خان کے مقدمات میں ذمہ داری نہیں دکھارہی،نور الحق قادری

آج صورت حال نسبتاً بہتر تھی۔کچھ ایم این ایزبھی آئے۔’’ امت ڈیجیٹل‘‘ سے گفتگو

               
April 30, 2026 · امت خاص

 

تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر نورالحق قادری نے کہا ہے کہ پارٹی عمران خان کے مقدمات میں ذمہ داری کا مظاہرہ نہیں کررہی ۔’’ امت ڈیجیٹل‘‘ سے گفتگومیں انہوں نے کہا کہ ہم عمران خان کی رہائی کی بات کرتے ہیں ، اس بنیادپر ووٹ لیا،اگر ہم خود کو ذمہ دار سمجھتے اور جس طرح اس معاملے کو اولین ترجیح دے کر حاصر ہونا چاہیے وہ نظرنہیں آرہی ، عدالتوں میں پیشی کے دوران سب کا موجود ہونا بہت ضروری ہے ۔

نورالحق قادری کا مزید کہناتھاکہ آج صورت حال نسبتاً بہتر تھی۔کچھ ایم این ایزبھی آئے ۔ سماعت کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ وکلا نے مدلل اندازمیں عدالت کے سامنے دلائل دیئے جن پر عمران خان اور بشریٰ بی بی کو ریلیف ملناچاہیے تھا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیف جسٹس سرفراز ڈوگر اور جسٹس محمد آصف پر مشتمل بنچ نے 190 ملین پاؤنڈ کیس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کی اپیلوں اور سزا معطلی کی درخواستوں پر سماعت کی۔